نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈے پر قائم و دائم: فاروق عبداللہ

0
Farooq Abdullah
Farooq Abdullah

سری نگر(یو این آئی): جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہاکہ این سی کے قول و فعل میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم اپنے ایجنڈا پر قائم و دائم ہے۔انہوں نے پارٹی ورکروں پر زور دیاہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی خاطر اپنا دن اور رات ایک کریں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے میں اپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے تن دہی سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے قول و فعل میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم اپنے ایجنڈا پر قائم و دائم ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی اُمیدواروں کی شاندار جیت یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لوگوں کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات خصوصاً آنے والے پارلیمانی انتخابات کے معاملات زیر بحث آئے اور شرکائاپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلاے اُجاگر کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں اور زمینی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: کرناٹک میں بی جے پی کے کئی لیڈرران بغاوت پر اترے

اجلاس میں لوگوں کی اقتصادی بدحالی خصوصاً عوام کو درپیش سنگین نوعیت کے مسائل و مشکلات پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔طویل اجلاس میں سبھی شرکائنے اپنی اپنی آرائپیش کی اور صدر نیشنل کانفرنس نے سبھی کو بغور سُنا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS