آئی جی ایل نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مہنگائی کے درمیان اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے عوام کو ایک اورجھٹکا دیا ہے۔ کمپنی نے دہلی میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے۔ ہفتہ کو کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اضافے سے دارالحکومت میں سی این جی کی قیمت 75 روپے 61 پیسے فی کلو ہوگئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اس اضافے کے بعد نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 78.17 روپے فی کلوگرام اور گروگرام میں 83.94 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 6 روز میں سی این جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 15 مئی کو سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS