ڈی یو کے پروفیسر کی گرفتاری کے خلاف طلبہ کا احتجاج

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رتن لال کی گرفتاری کے خلاف بائیں بازو کی تنظیموں کے طلباء نے موریس نگر میں سائبر پولیس اسٹیشن کے باہردھرنا دیا اورمظاہرہ کیا۔پولس افسر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ رتن لال دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج میں تاریخ کے پروفیسر ہیں۔ پولیس کو کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کی شکایت ملی تھی جس کا مقصد مذہبی جذبات کی توہین اور ٹھیس پہنچانا تھا۔ پولیس نے اسی الزام میں پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے اور 295 اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد پروفیسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS