صفائی ملازمین کا کارپوریشن ہیڈ کوارٹر کے باہر تالہ بندی مظاہرہ

0

نئی دہلی (ایس این بی ) : مشرقی دہلی کے صفائی کارکنوں نے آج نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ کی قیادت میں مختلف مطالبات کو لے کر کارپوریشن ہیڈکوارٹر کا صبح سے شام تک گھیراؤ کیا اور مین گیٹ کو مکمل طور پر سیل کرکے دھرنا و مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ ملازمین کی تنخواہ پچھلے 5 ماہ سے جاری نہیں کی گئی ہے، اس کے علاوہ کچے مزدوروں کو ریگولر کرنے، ڈیمز سے بھیجے گئے سینی ٹیشن ورکرز کو دیگر محکموں میں واپس بھیجنے اور سوامی دیانند اسپتال سے نکالے گئے 170 غریب مزدوروں کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS