جہانگیر پوری: کارپوریشن اسکول کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ

0

نئی دہلی (ایس این بی ) کارپوریشن اسکول کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملے میں کارپوریشن کے تعلیمی محکمہ نے کارروائی کی ہے۔ اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے پرنسپل، ٹیچر، اسکول انسپکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے پرنسپل سندھیا شرما، کلاس ٹیچر وندنا کو معطل کر دیا ہے اور اس معاملے میں کنٹریکٹ ٹیچر روپما مینا کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر امبوج کمار کو اسکول انسپکٹر اور ایک ٹیچر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے تنبیہ کی گئی ہے۔ میئر نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، افسر چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہم نے جلد تحقیقات کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں 354 اسکول ہیں۔ اس کارروائی کے ساتھ ہم سب کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والے تمام ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS