نئی دہلی (ایجنسیاں) : الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے نشان پر پابندی لگا دی ہے۔ جانکاری کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس میں دونوں گروپوںمیں سے کسی کو بھی مہاراشٹر کے اندھیری ضمنی انتخابات میں شیو سینا کے انتخابی نشان ’دھنش اور تیر‘کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دونوں گروپوںکو موجودہ ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نشانات کی فہرست دی گئی۔فی الحال دونوں کو مختلف نشانات الاٹ کیے جائیں گے جن میں سے وہ کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دونوںکودوسرے انتخابی نشان کےلئے اپنی ترجیحات بتانے کےلئے 10 اکتوبر کو دوپہر ایکبجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ دراصل شیوسینا کے ایکناتھ شندے کیمپ نے’دھنش اورتیر‘ نشان کا دعویٰ کیا ، جبکہ ادھو کا کہنا ہے کہ اصل شیو سینا ان کے ساتھ ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.