چین نے افغانستان کوانسانی بنیادوں پرامدادی سامان فراہم کیا

0
image:siasat.com

کابل : یو این آئی) چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے۔ چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی،جہاں پرافغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا۔ اس دوران وانگ نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پرامدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا،جس میں کمبل،سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگرسامان شامل ہے،جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائےخوردنی سمیت دیگرامداد سامان فراہم کرتا رہے گا۔ وہیں حقانی نے اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریبا 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS