ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان خونین جھڑپ ،116 ہلاک

0
image:galvnews.com

کوئٹو : (یو این آئی) ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 116 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکواڈور کے صدر گویلرمولاسو نے بدھ کی رات یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا بتایا ’’تازہ ترین معلومات کے مطابق 116 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تمام لوگ قیدی ہیں۔ کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا ہے
Relatives of inmates wait for news as a coroners' truck arrives at the Litoral Penitentiary after a riot, in Guayaquil, Ecuador, Tuesday, Sept. 28, 2021.
‘‘۔ گوایاکل کی لیٹورل جیل میں فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران خودکار رائفلیں اور دستی بم استعمال کیے گئے۔ مسٹر لاسو نے سینئر عہدیداروں سے مشاورت کے بعد قومی جیل نظام میں 60 دن کی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS