چین میں بڑا حادثہ: 132 مسافروں کی طیارہ حادثہ میں موت

0

نئی دہلی (ایجنسی) :چین کے شہر گوانگسی میں پیر کی سہ پہر کو طیارہ حادثہ کا شکار۔ چائنا ایسٹرن پیسنجر ایئرلائن کا طیارہ 132 مسافروں کو لے کر گوانگ شی کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ان میں 123 مسافر اور عملے کے 9 ارکان شامل تھے۔ جس پہاڑی پر یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا اس کی کچھ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد وہاں کے جنگل میں آگ لگ گئی تھی۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حادثے کی تصویریں دیکھ کر کئی مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS