بلندشہر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے خان پور علاقے میں ذہنی طور سے معذور شخص نے پھاوڑے سے حملہ کر کے دو لوگوں کا قتل کردیا جبکہ دیگر پانچ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ماجرا گاوں میں ذہنی طور سے معذور ایک شخص نے پھاوڑے سے حملہ کر کے سات افراد کو شدید طور سے زخمی کردیا جس میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ملزم بلبیر کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال کئے گئے اوزار کو برآمد کرلیا ہے۔ مشتعل مقامی افراد ملزم کو پھانسی دینے کے مطالبے کے ساتھ تھانے پر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سرکاری اسپتال بلندشہر میں علاج چل رہا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.