Image:dw.com

بیجنگ :(اسپوتنک) چین کے سنکیانگ علاقے میں تقریبا 1.2 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع کوئلے کی کان میں 21 کان کنوں کے پھنسنے کی اطلاعات ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق 29 کان مزدور ہفتے کے روز خودمختار خطے کے شمال میں چنگی کی کوئلے کی ایک کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان میں سیلاب کا پانی بھر گیا۔ کان میں آنے والے سیلاب کے پانی میں اب بھی 21 کانکن پھنسے ہوئے جبکہ 8 افراد بحفاظت نکال لئے گئے۔
میڈیا نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امدادی کام جاری ہے۔ کان سے پمپ سیٹ کے ذریعے پانی نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS