چوٹالہ نے10ویں اوپن امتحان میں انگریزی میں88 فیصد نمبرات حاصل کئے

0

بھیوانی(یواین آئی)ہریانہ کےسابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے86 سال کی عمرمیں انگریزی مضمون کےاوپن امتحان میں88فیصد نمبرحاصل کیےہیں۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے آج اعلان کردہ نتائج میں یہ معلومات دی گئی۔ مسٹرچوٹالا نے یہ امتحان گزشتہ18اگست کو دیا تھا۔ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرجگبیر سنگھ نے انہیں فون کرکے انگریزی امتحان میں پاس ہونے کی اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے مسٹر چوٹالہ کا 10ویں کے انگریزی مضمون کے امتحان کا نتیجہ نہ آنے پران کا12ویں کا نتیجہ بھی روک رکھاتھا۔اب بورڈ ان کے زیر التواء12ویں کے نتیجہ کا بھی اعلان کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS