مظفر نگرکسان مہاپنچایت تاریخی ہوگی:ٹکیٹ

0

مظفرنگر:(یواین آئی)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ کل جی آئی سی میدان میں ہونے والی کسان مہاپنچایت تاریخی ہوگی اورجب تک حکومت کسانوں کے مطالبات نہیں مانے گی تب تک تحریک جاری رہےگی۔ مسٹر ٹکیٹ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ کل ہونے والی اس پنچایت کو کسان اور مزدوراپنی ‘اسمتا’ سے جوڑکردیکھ رہےہیں اورمظفر نگر کی یہ پنچایت تاریخی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ کسان تحریک شروع ہونے کے بعد اپنے گھرنہیں گئے ہیں۔انہوں نے زرعی بل کی واپسی نہیں تو گھر واپسی نہیں کی قسم لے رکھی ہے۔اس لئے وہ تحریک شروع ہونے کے بعد آج تک مظفر نگر نہیں گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کسان مورچہ کے حکم پر وہ اتوارکو مظفر نگر میں بلائی گئی مہاپنچایت میں ضرور پہنچیں گے لیکن اپنے گھر نہیں جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مہاپنچایت کے پروگرام کا براہ راست ترسیل کے لئے بڑے ۔بڑے اسکرین لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے سبھی مہمانوں کا ہمیں مظفر نگر کےروایات کے مطابق میزبانی کو تیار رہناہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہاپنچایت کی خاص بات ہے کہ اس پورے کسان تحریک کے دوران نریش ٹکیٹ اور راکیش ٹکیٹ ایک ساتھ اسٹیج پر نظرآئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS