دسویں جماعت کے بورڈ کے نتائج کا اعلان کل

0

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت کے نتائج کل اعلان کئے جائیں گے۔
یہ اطلاع منگل کے روز یہاں فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے پیارے بچوں، والدین اور اساتذہ، سی بی ایس ای کے دسویں کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ میں سبھی طلبا کی کامیابی کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ مسٹر نشنک کو یہ وضاحت تب کرنی پڑی جب کچھ چینلوں میں صبح سے یہ خبر نشر ہونے لگی کہ دسویں جماعت کے بورڈ کے نتیجے آج آجائیں گے۔ اس سے طلبا میں بے چینی اور تشویش  پیدا ہوگئی۔ سی بی ایس ای ہیڈ کوارٹر نے بھی پہلے ٹوئٹ کرکے تردید کی کہ دسویں بورڈ کے نتیجے آج نہیں آئیں گے۔ اس کے بعد ڈاکٹر نشنک نے ٹوئٹ کرکے طلبا کو یہ بتایا کہ دسویں کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے کل 12 ویں کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے طلبا میں 10 ویں کے نتائج کے تعلق سے تجس بڑھ گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS