بالی وڈ اداکارہ پرینکا نے خواتین کے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی

    0

    ممبئی : بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے لوگوں سے کورونا بحران کے دوران خواتین کےکاروبارمیں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔پرینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے خواتین کوحوصلہ افزا کرنے والے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے کاروبار کو بھی۔ کاروبار کے ٹھپ پڑنے اور محنتی مزدوروں کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔لیکن میں خواتین سے متعلق کچھ چھوٹے کاروبار میں مدد دے کر ایک چھوٹی سی شروعات کرتی ہوں تاکہ ان کی  زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔
    پرینکانے کہا  ’’ہم سبھی ہمیشہ  اپنا بیسٹ دے کرآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔فی الحال پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس وقت سبھی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں۔ میں نے ایک چھوٹی سی پہل کی شروعات کی ہے۔ میں نے انکی پروفائل اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی ہے۔ برائے مہربانی ان کی حمایت کریں۔ انہیں فالو کریں یا خریداری کریں۔ جو کچھ بھی آپ مدد کرسکتے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی ایسے کاروبار کو  جانتے ہیں جس میں مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو اسے کمنٹس باکس میں ٹیگ کریں۔ مجھے اس کے بارے میں بتائیں اور میں ان میں سے کچھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گی۔ میں آپ سبھی سے گزارش کرتی ہوں،آپ جوبھی مدد کر سکیں اس کے  لئے آگے آئیں‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS