طلبا پر مقدمے درج کرنے، یو اے پی اے عائد کرنے سے شروع ہوئی:محبوبہ

0
image: outlookindia

سری نگر (یو این آئی) : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت ہند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ کرانے کی وجوہات معلوم کرانے کی بجائے انتقامی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کی عمل آوری سے حکومت اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ’من کی بات‘ پاکستان کی ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت حاصل کرنے پر طلبا پر جشن منانے کی پاداش میں مقدمہ درج کرنے سے شروع ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کی کشمیری نوجوانوں کے ساتھ من کی بات پاکستان کے میچ جیتنے پر میڈیکل طلبا کے خلاف جشن منانے کی پاداش میں یو اے پی اے عائد کرنے سے شروع ہوئی۔ یہ معلوم کرنے کی کوششوں کہ نوجوان اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ کیوں کر رہے ہیں، کی بجائے حکومت ہند انتقامی کارروائیوں کو عمل میں لا رہی ہے ، ایسے اقدام سے دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS