پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز استحکام

0

نئی دہلی: اتوار کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 80.53 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔
 اس سے قبل جون کے مہینے میں دہلی میں پٹرول 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوا تھا۔ 
کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں بھی کولکاتہ میں 75.64 روپے، ممبئی میں 78.83 روپے اور چنئی میں 77.72 روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔
 ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔

میٹرو شہر ———– پٹرول —————– ڈیزل

دہلی ———— 80.43———- 80.53

کولکتہ ——— 82.10———- 75.64

ممبئی ———– 87.19———- 78.83

چنئی ———— 83.63———- 77.72
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS