بجٹ نئے ہندوستان کی بنیادرکھے گا :امت شاہ

0
image:thekashmirimages.com

نئی دہلی (یو این آئی) : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا سال 2022-23 کیلئے پیش کیا گیا بجٹ کورونا وبا کے بعد کی دنیا میں ملک کوخود انحصاربنانے اور آزادی کے 100 ویں سال کے نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا یہ بجٹ ایک وژنری بجٹ ہے ، جو ہندوستان کی معیشت کا پیمانہ بدلنے والا بجٹ ثابت ہوگا ۔ یہ بجٹ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ آزادی کے 100ویں سال کے نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا۔
میں اس کے لیے نریندر مودی جی اور نرملا سیتا رمن جی کو مبارکباد دیتا ہوں ’’۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ‘‘خود انحصار ہندوستان کا یہ بجٹ کورونا کے بعد عالمی اقتصادی دنیا میں پیداشدہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ’’۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حجم کو بڑھا کر 39.45لاکھ کروڑ کرنا کورونا کے دور میں بھی ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو ظاہر کرتا ہے ۔ مالی خسارے کا ہدف 6.9فیصد سے کم کر کے 6.4فیصد تک لانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان مالی خسارے کو 4فیصد سے نیچے لانے میں کامیاب ہو گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS