پنجاب کے گرداس پور میں بی ایس ایف نے پاکستانی غبارہ مارگرایا

0
news18

گرداس پور: (یو این آئی) پنجاب کے گرداس پور میں جمعہ کی صبح پاکستان کی طرف سے چھوڑے گئے غبارے کو بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان نے دو راؤنڈ فائرکرکے گرادیا۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل دراندازی کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بی ایس ایف کے ذریعہ کبھی ڈرون کو ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے تو کبھی دراندازوں کو مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 5 بجے پاکستان کی طرف سے چھوڑا گیا ایک غبارہ جیسے ہی ہندوستانی سرحد میں داخل ہوا تو اسے 73 بٹالین کے سپاہی راجندر کمار نے دو راؤنڈ فائرنگ کرنے کے بعد گرا دیا۔ غبارہ صرف تیس فٹ کی بلندی پر تھا۔ سپاہی راجندر نے اپنی ذاتی بندوق سے دو راؤنڈ فائر کرکے اسے نیچے گرادیا۔ ڈی آئی جی پربھاکر جوشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS