جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہائی کو خصوصی معافی دی جائے گی

0
theguardian.com

سیول: (یو این آئی/ اسپوٹنک) بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 22 سال قید کی سزا کاٹ رہی جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہائی کو اب خصوصی معافی دی جائے گی۔ وزارت انصاف نے بتایا کہ پارک گیون ہائی کو جمعہ کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کیا گیا جنہیں نئے سال میں عام معافی دی جائے گی۔ وزارت نے ایک بیان میں بتایاکہ”حکومت نے 24 دسمبر کو کہا کہ سابق صدر پارک گیون ہائی سمیت 3094 افراد کو 2022 کے موقع پر عام معافی دی جائے گی۔” یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ محترمہ پارک کو 2021 میں کندھے اور کمر میں درد کی وجہ سے تین بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور معافی کی فہرست میں شامل کیے جانے کو ان کی خراب صحت کی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ محترمہ پارک کو 2017 میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ان پر سیاسی گھپلے کا الزام تھا۔ اس مقدمے میں ان کے دوست چوئی سون سل بھی شامل تھے، جن پر سابق صدر کے فیصلوں پر اثر انداز ہو کر جنوبی کوریا کی سیاست میں مداخلت کا الزام تھا۔ یہی نہیں محترمہ پارک پر 2013-2016 تک نیشنل انٹیلی جنس سروس کے تین سابق سربراہان سے 350 کروڑ روپے بطور رشوت لینے کا بھی الزام تھا۔ انہیں2018 میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS