گنگا میں لاش بہانے کی بات صحیح ثابت ہوئی، حکومت معاوضہ دے: کانگریس

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران متاثرین کی لاشیں گنگا میں بہانے کی بات اب نمامی گنگے پروجیکٹ کے سربراہ بھی تسلیم کرچکے ہیں اس لئے حکومت کو متاثرہ کنبوں کی مالی دد دیکر انہیں انصاف دینا چاہئے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ گنگا کی لہروں میں کووڈ سے مرنے والوں کے درد کی حقیقت بہہ رہی ہے جسے چھپانا ممکن نہیں ہے۔ متاثرہ کنبوں کو ہرجانہ دینا انصاف کی پہلا قدم ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ نمامی گنگے پروجیکٹ کے سربراہ نے بھی یہ تسلیم کرلیا ہے کہ دوسری لہر کے دوران گنگا میں متاثرین کی لاشیں بہائی گئی تھیں۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بھی یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت خواہ اعدادو شمار چھپاتی رہی ہو لیکن اب نمامی گنگے پروجیکٹ کے سربراہ نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ گنگا میں لاشیں بہائی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوکورونا وائرس انفیکشن سے لوگوں کو بچانے کے لئے ماہرین کی بات پر توجہ دینی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS