ورلڈ باکسنگ چمپئن نکہت کوبالی ووڈ شخصیات کی مبارک باد

0

ممبئی (یو این آئی) : ہندوستانی خاتون باکسر نکہت زرین کوعالمی باکسنگ چمپئن شپ میں 52 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیاپرمبارکباد دی۔ انہوں نے ترکی کے استنبول میں فلائی ویٹ فائنل میں جمعرات کو تھائی لینڈ کی جتپونگ جتاماس کو 5-0 سے شکست فاش دی۔ انڈین ورلڈ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پرنکہت کوسلمان خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن، اور انشکا شرما سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا کہ نکہت زرین ورلڈ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ اجے دیوگن نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستانی خواتین کو ان بلندیوں تک پہنچتے ہوئے دیکھنا ایک ناقابل یقین بات ہے جس کا ہم نے صرف تصور کیا تھا۔ نکہت زرین طلائی تمغہ جیتنے کے لیے میری جانب سے آپ کو اور آپ کی ٹیم کودلی مبارکباد۔
انشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ نکہت زرین آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ سلمان خان، جن کی نکہت بہت بڑی مداح ہیں، نے کہا کہ نکہت کو یہ گولڈ جیتنے پر مبارک ہو۔ سلمان کی مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے ، نکہت نے کہا کہ ایک بہت بڑی مداح کے طور پر، آج میرا پسندیدہ خواب پورا ہو گیا ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سلمان خان میرے لیے ٹویٹ کریں گے ۔ میری جیت کو مزید خاص بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ میں اس لمحے کو ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کررکھوں گی۔ نکہت کے علاوہ اس چمپئن شپ میں میری کوم، لیشرام سریتا دیوی، جینی آر ایل اور لیکھ کے سی نے گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ وہ میری کوم کے بعد بیرون ملک میں عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی صرف دوسری ہندوستانی مکے بازہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS