بلنکن نے یوکرین کے بحران پر جے شنکر سے کی بات

0
Image: The Indian Express

واشنگٹن/نئی دہلی:(یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے بحران پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے فون پر بات کی۔
مسٹر بلنکن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی سیکورٹی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ڈاکٹر جے شنکر سے آج یوکرین کے بحران اور روس کے حملے کے تناظر میں بات چیت کی۔ روس کا یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS