مودی حکومت کی غلطی کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا: راہل

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت خارجہ پالیسی کے معاملے میں جو اسٹریٹجک غلطی کر رہی ہے، اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ اس حکومت کی حکمت عملی کی غلطیاں بہت مہنگی ثابت ہوں گی۔کانگریس لیڈر نے کچھ اخبارات میں شائع خبریں بھی پوسٹ کی ہیں جس میں ایک اخبار نے لوک سبھا میں مسٹر گاندھی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی حکمت عملی کی غلطیوں کی وجہ سے چین اور پاکستان اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک اور خبر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک اور خبر پوسٹ کی ہے جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان چین کی مدد سے روس میں پل بنائے گا؟اس سوال پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہاں میں جواب دیتے ہیں اور پھر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس میں ایک اور خبر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات عالمی سطح پر نئی صف بندی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS