ہم 50 سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے: منوج تیواری

0

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے جیت کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں۔ دہلی بی جے پی کے صدر منوج تواری نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو)اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہےاور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔ بی جے پی دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 45 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی توقع کر رہی تھی، لیکن جے ڈی یو اور ایل جے پی کے ساتھ ہوئے انتخابی اتحاد کے بعد حالات اور مضبوط ہو ئے ہیں،اور ہم اب کم از کم 50 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔ جے ڈی یو اور ایل جے پی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا پہلی بار سمجھوتہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے تحت جے ڈی یو سنگم وہار اور براڑی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، جبکہ ایل جے پی سیما پوری سے میدان میں ہے۔ قابل غور ہے کہ دہلی میں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل(بادل)اتحاد کے تحت الیکشن لڑتے تھے، مگر اس بار شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)کو لے کرشرو منی اکالی دل نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں شرو منی اکالی دن نے4 سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS