منوج تیواری نے شاہین باغ احتجاج پر اٹھائے سوال

0

نئی دہلی: بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر منوج تواری نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کےخلاف  شاہین باغ میں گزشتہ 39 دنوں سے جاری احتجاجی مظاہرے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے عوام کی پریشانیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا، کہ کیا یہ جائز ہے؟ تواری نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا’39 دن ہو گئے۔ شاهين باغ کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ، لاکھوں لوگ پریشان، بچے امتحان کے وقت بھی 2-2 گھنٹے سڑکوں پر برباد کر رہے ہیں۔ آفس جانے والوں کو پریشانی، تاجروں کو نقصان۔ کیا یہ جائز ہے؟ ‘قابل غور  ہے کہ سی اےاے کے خلاف شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج و مظاہرے سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا طویل راستہ طے کرکے اپنی منزل تک پہنچنا پڑرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS