بی جے پی نے ہماچل کے ضمنی انتخابات کے لئے جاری کی اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست

0
Image: The Economic Times

شملہ،(یو این آئی):ہماچل پردیش کے ایک پارلیمانی حلقہ منڈی، تین اسمبلی حلقوں، فتح پور، ارکی اور جوبل کوٹکھائی کے لیے بی جے پی نے اسٹارتشہیرکاروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔
یہ فہرست قومی بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جاری کردی ہے۔ بی جے پی کے اسٹارتشہیرکاروں کی فہرست میں تمام لیڈر ہماچلی ہیں۔ بی جے پی کے اسٹار تشہیرکاروں کی لسٹ میں مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر کے علاوہ مرکز سے کوئی بھی بڑا چہرہ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا نام بھی اس فہرست میں نہیں ہے۔ اس سے یہ بات یقینی ہے کہ بی جے پی ان ضمنی انتخابات کو اپنے طور پر جیتنے کے لیے نکلی ہے۔
بی جے پی کے اسٹارتشہیرکاروں میں بی جے پی کےریاستی صدر سریش کشیپ، وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر، سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار، سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی کے ریاستی انچارج اویناش رائے کھنہ، ریاست کے شریک انچارج سنجے ٹنڈن، وزیر محصولات موہندر سنگھ ٹھاکر، وزیر شہری ترقی سریش بھاردواج، مویشی پروری کے وزیر وریندر کنور، وزیر ٹرانسپورٹ بکرم سنگھ ٹھاکر، وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکر، بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر راجیو سیجل، وزیر توانائی سکھرام چودھری، وزیر جنگلات راکیش پٹھانیا، سابق وزیر صحت ڈاکٹر راجیو بندل، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اندو گوسوامی، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری ترلوک جموال، تریلوک کپور اور راکیش جموال شامل ہیں۔
وہیں دوسری طرف ریاستی کانگریس کی بات کریں تو اسٹار مہم کے لسٹ میں ہماچلی لیڈران سمیت مرکزی کے کئی بڑے چہرے شامل ہیں۔ اس میں بھوپیش بگھیل، وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی، بھوپندر سنگھ ہڈا، آنند شرما، راجیو شکلا، راج ببر، سچن پائلٹ، گرکیرت سنگھ کوٹلی، نوجوت سنگھ سدھو، کنہیا کمار جیسے بڑے چہرے شامل ہیں۔ جس طرح سے کانگریس نے بڑے چہروں کو ہماچل میں بطور اسٹار مہم چلانے والے میدان میں اتارا ہے اسے دیکھ کر یہ لگ رہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں واپسی کے لیے ابھی سے سنجیدہ ہو گئی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ بڑے چہرے ہماچل کے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں یانہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS