حج 2022 کا اعلان 21 اکتوبر کو: نقوی

0
hindustantimes.com

نئی دہلی(یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2022 کا اعلان 21 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جائزہ میٹنگ میں مختلف محکموں سے بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔
مسٹر نقوی نے ہفتے کے روز ممبئی واقع حج ہاؤس میں حج 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ آئندہ 21 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہونے والی حج جائزہ میٹنگ میں حج 2022 سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ کورونا وباکے پیش نظر سعودی عرب حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر 2020 اور 2021 میں سفر حج نہیں ہو پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب میں حج 2022 کے لیے حج پر جانے والے مسافروں کے لیے کورونا پروٹوکال، صحت اور صفائی کے سلسلے میں خصوصی ٹریننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ حج کے مسافر بھیجنے والے ہندوستان کے حج 2022 کا مکمل عمل 100 فیصد ڈیجیٹل ہوگا۔ حج ہاؤس میں آن لائن حج ہاؤس بکنگ سہولت کا افتتاح بھی کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بغیر محرم کے 837 سے زائد خواتین نے حج 2021 پر جانے کے لیے درخواست کی تھی۔ حج 2020 کے لیے 2100 سے زائد خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کے لیے درخواست کی تھی ، خواتین حج 2022 میں جا سکیں گی۔ بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے حج 2020 اور حج 2021 کے لیے کیے گئے درخواست حج 2022 کے لیے بھی لائق اعتنا ہیں؛ اسی کے ساتھ نئے درخواست کرنے والی خواتین کے لیے بھی حج 2022 پر بغیر لاٹری کے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS