بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں:بنڈی سنجے

0

حیدرآباد،(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں ریاست سے ناانصافی کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں 299ٹی ایم سی پانی کیلئے مضبوطی سے دلائل پیش نہیں کئے گئے تھے۔سنجے جواپنی یاتراکوآٹھویں دن جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی تاکہ ان کو گمراہ کیاجاسکے کہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں ہے جبکہ ٹی آرایس کی کانگریس کے ساتھ دوستی ہے۔بنڈی سنجے جنہوں نے گذشتہ ہفتہ حیدرآباد سے یاترا کی شروعات کی تھی آج 8ویں دن وقارآباد کے ڈینٹل اسپتال سے اس کی شروعات کی۔اس یاترا میں آج مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندرفڈنویس نے بھی شرکت کی۔بنڈی سنجے کا ماننا ہے کہ اس یاترا کا اہم مقصد عوام میں بھروسہ پیدا کرنا اورٹی آرایس حکومت کی ناکامیوں کوعوام کے سامنے اجاگرکرنا ہے۔اس یاترا کے دوران بنڈی سنجےمختلف مقامات پرعوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS