ہریانہ حکومت نروال کو چھ کروڑاوراڈانا کوچارکروڑ دے گی

0
The Chief Minister of Haryana, Shri Manohar Lal calling on the Prime Minister, Shri Narendra Modi, in New Delhi on October 30, 2019.

چنڈی گڑھ(یواین آئی) ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے ہفتہ کےروزٹوکیو پیراولمپک گیمزمیں سونے کاتمغہ جیتنے والے نشانے باز منیش نروال کو6کروڑ روپےاورچاندی کا تمغہ جیتنے والے سنگھ راج اڈاناکو4 کروڑروپے کا نقد انعام دینے کااعلان کیا۔نقد انعامات کے علاوہ کھٹر نے تمغہ جیتنے والےدونوں کو سرکاری ملازمتوں کابھی وعدہ کیا۔نروال اوراڈانا دونوں ہریانہ کے فرید آباد کے رہنے والے ہیں۔ کھٹر نے کہا کہ دونوں نے نہ صرف ضلع اورریاست بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS