مودی حکومت ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : نڈا

0
Image: The Hindu

نئی دہلی،(یواین آئی)(بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مرکزی کابینہ کے نومنتخب وزراء کی’جن آشیرواد یاترا‘ کی کامیابی کا کریڈٹ ملک کے عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار ملک کی ہمہ جہت ترقی ،عوامی فلاح و بہبود ،سلامتی اورخوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ مسٹرنڈا نے سنیچرکے روز پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا’’ملک کے یوم آزادی 15 اگست سے شروع ہوکر28اگست تک 14دن چلی ’جن آشیرواد یاترا‘نے 24،000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اوراس دوران 5000 تقریبات کا اہتمام کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا ’’2014 میں مسٹرمودی جی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد ان کی کابینہ کا ہررکن ،ہر پل ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود اورترقی کے لیے وقف رہا اوریہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام کا آشیر واد حکومت اوربی جے پی کو ملتارہا ہے‘‘۔مسٹرنڈا نے کہا’’ گزشتہ سات برسوں میں ہم نےآفات کو مواقع میں بدلا ہے۔خواہ کووڈ مینجمنٹ ہو،دنیا کی سب سے بڑی اورتیزرفتارسے چلنے والی کووڈ ویکسینیشن مہم ہو،دنیا کے کسی کونے سے ہندوستانیوں کو ہربحران سے نکالنے کی مہم ہو یا پھرہندوستانی ثقافت کے عظیم ورثے کو بچانے اور محفوظ کرنے کی بات ہو -ملک نے دیکھا کہ حکومت نے کس طرح چیلنجز پر جیت حاصل کرتے ہوئے دنیا کو آگے بڑھنے کی راہ دکھائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS