کانگریس کا حکومت سے طالبان کے متعلق پالیسی بنانے کا مطالبہ

0

نئی دہلی،(یواین آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین ہفتوں سےزائد عرصے سے ہنگامہ آرائی جاری ہے لیکن حکومت اب تک طالبان کے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنا سکی ہے۔کانگریس کے ترجمان گوروولبھ نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اورہم نے وہاں بڑی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ کئی مقامات پرہندوستانی حکومت کی جانب سے تعمیراتی کام بھی جاری ہے، لیکن حکومت طالبان کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنا سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور وزارت خارجہ کو بتانا چاہیے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد حکومت کا کیا موقف ہے۔ اس کی معلومات ملک کے لوگوں کو دی جانی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS