’لوجہاد‘کے نام پر بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے:اشوک گہلوت

0

جے پور:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نےکہا ہے کہ’لوجہاد‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے  پی)کے ذریعہ بنایا گیا لفظ ہے جس کے ذریعہ  بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرکے ملک کو تقسیم  کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اشوک گہلوت نےآج جاری بیان میں کہا ہے کہ شادی کرنا انسانی کا انفرادی آزادانہ موضوع ہے جس کوروکنے کے لئے قانون لانا پوری طرح سے غیرقانونی ہے۔ یہ قانون عدالت میں ٹک نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں جہاد  کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
اشوک گہلوت نے کہا  ہے کہ ملک میں ایسی آب وبوا بنائی جارہی ہے جس میں دو بالغوں کی رضامندی ریاست کی رحم پرانحصار کرے گی۔ شادی نجی فیصلہ ہے اوروہ اس پر پابندی عائد کررہےہیں جو انفرادی آزادی  کی خلاف ورزی  ہے۔
انہوں نےکہا کہ  فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کے لئے لو جہاد کے نام پرسماج میں نفرت پیدا کیا جارہاہے۔یہ آئین کے ان التزامات کے خلاف ہے جس کے تحت شہریوں میں کسی بھی طرح کی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS