پنجاب میں کسان آندولن کی وجہ سے ریلوے کو 22 سو کروڑ روپے  کا نقصان

0

نئی دہلی: پنجاب میں کسانوں کے آندولن کی وجہ سے ریلوے کو 22 سو کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جس میں ریلوے  کی جائیداد کو ہوئے نقصان شامل نہیں ہے۔
وزارت ریلوے  کے سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پنجاب کے آندولن کی وجہ سے2220 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان  اٹھانا پڑا ہے۔ یہ اعداد و شمار جمعرات تک کی صورتحال کے اندازے کی بنیاد پر سامنے آیاہے۔ اس اعدادوشمار میں ریلوے  کی جائیداد کو ہوئے نقصان کا اندازہ شامل نہیں  ہے۔ ذرائع  کا کہناہے کہ اس معاملے میں آندولن ختم ہونے کے بعد اندازہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں روزانہ تقریبا تیس ریک مال باہر جاتا ہے۔ آندولن کی وجہ سے ریاست کو روزانہ کم سے کم اتنا نقصان ہوا ہے۔
آندولن کی وجہ سے مال  گاڑیوں کے 263 ریک  پھنس گئے۔ 33 ریک مال گاڑیاں پنجاب کے اندر اور 230 ریک باہر پھنس گئے۔ ان میں سے 78ریک کوئلہ،چونتیس ریک کھاد، آٹھ ریک سیمنٹ،آٹھ ریک پٹرولیم اشیاء اور  102 ریک کنٹینر،اسٹیل اوردیگر اشیاء کے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS