ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 9,006,079، اموات 132,223

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے درمیان جمعہ کے روزمتاثرین کی تعداد 9,006,079  ہوگئی ہے اور اگرانفیکشن کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچنے میں دیرنہيں لگے گی۔ 132,223 اموات ہوئی ہیں ۔اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8,428,409ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں کیرالہ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس کے معاملے ابتدا ء میں تیزی سے پھیلنے کے بعد درمیانے انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی گئی، لیکن آج پھرسے مریضوں کی تعداد 491 بڑھ کر 443794 ہو گئی۔ ماہرین دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کو اس عالمی وبا کی دوسری لہر قرار دے رہے ہیں۔
دہلی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی تھی،لیکن یہاں بھی انفیکشن کی شرح گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں کی یہی صورتحال ہے۔ چونکہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تاہم، راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور اموات کی شرح اب بھی کم ہے۔
گزشتہ ماہ ملک میں 29 اکتوبرکو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز ہوئی تھی اورایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان میں 10 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ تعداد 90 لاکھ کو تجاوزکر گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد کم ہوکر 4.93 ہوگئي ہے جب کہ اموات کی شرح 1.47 ہے۔
ہندوستان میں فی الحال کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر،کیرالہ،دہلی اورکرناٹک میں ہیں۔ کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہارشٹر میں اب 80728 مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 154 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 46356 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں مریضوں کی تعداد 43221 ہوگئی ہے۔ یہاں 8041 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ اب تک 4.59 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوگئے ہيں۔
اس عالمی وبائی بیماری سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں امریکہ پہلے نمبر پر،ہندوستان دوسرے نمبر پر اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، ہندوستان اور برازیل میں دنیا بھر میں ریکارڈ ہونے والے کورونا وائرس کے تقریبا 48 فیصد مریض ہیں۔ ہندوستان نے کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس کے معاملے میں برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5.68 کروڑ  سے تجاوز کر چکی ہے اور اس عالمی وبا کی وجہ سے 13.59 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس پچھلے سال کے آخر میں چین کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور اس کے فورا بعد ہی یہ  دنیا بھر میں وبا کی شکل اختیار کر لیا۔
 کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کورونا وائرس کے متاثرین اوراموات کے لحاظ سے پہلے نمبرپراورشفایابی کے معاملے میں تیسرے نمبر ہے۔ جہاں اب تک 11527440 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 250485 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS