بہار میں بجلی گرنے سے 25لوگوں کی موت، اب تک 130سے زائد ہلاکتیں

0

ریاست بہار میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں رہا اور وہاں بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کا مقابلہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ بہار میں سنیچر کو بجلی گرنے سے 25لوگوں کی موت ہوگئی۔ بھوجپور میں نو، سارن میں پانچ، کیمور میں تین، روہتاس،پٹنہ اور جہان آباد میں دو دو اور سہرسہ اور بکسر میں ایک ایک شخص کی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے۔

چھپرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سارن ضلع کے گورا پولیس آوٹ پوسٹ علاقہ کے نیتھوا گاوں کے باشندہ امریکہ سنگھ کا 35سالہ بیٹا چندن کمار سنگھ، مڑورا تھانہ علاقہ کے نرہر پور گاوں میں رہنے والے منشی ساہ کی 30سالہ بیوی سونا دیوی، ترینا تھانہ علاقہ کے ڈیوری تخت گاوں کے باشندہ امریکہ رام کا 24سالہ بیٹا مہندر رام، بھیلدی تھانہ علاقہ کے پچروکھی گاوں کا باشندہ 48سالہ راجندر مانجھی اور جگناتھ پوری گاوں کی رہنے والی بھاگمنی دیوی (50) کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔

آرا سے موصولہ اطلاع کے مطابق بھوجپور ضلع کے اونت نگھر تھانہ لاقہ کے بیلاور گاوں میں بجلی گرنے کے واقعہ میں رجنیش رائے، بوچون پاسوان اور ایک دیگر کی موت ہوگئی۔ وہیں مفصل تھانہ علاقہ کے چند گاوں میں بجلی گرنے سے انجے کمار ساہ کی موت ہوگئی۔ کسمہا ٹولہ گاوں کے باشندے ابھیشیک کمار عرف بٹو، کھیڑی گاوں کا باشندہ پندرہ سالہ منیش کمار اور بگھنگاواں میں رہنے والے امرجیت یادو کی بجلی گرنے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ ضلع میں دو دیگر کی بھی بجلی گرنے سے موت کی رپورٹ ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS