کولکتہ: تجارتی عمارت میں زبردست آتشزدگی

0

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کیننگ اسٹریٹ میں ایک کمرشل عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق آگ صبح نو بجے لگی۔ آگ لگنے کے فوراً بعد  آگ کے شعلے دیگر منزلوں میں پھیل گئے اور گوداموں اور دفاتر میں بھی آگ لگ گئی۔ آج اتوار ہونے کے وجہ سے تمام دفاتر بند تھے اور ملازمین دفاتر میں نہیں تھے۔  پولیس اہلکار کے مطابق کسی کے زخمی ہونے یا کسی عمارت کے اندر پھنس جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ فائر نے کم سے کم سات گاڑیوں کو موقع پر بھیجا۔ صورتحال کی نگرانی کے لئے پولیس کے چند اعلی عہدے دار بھی موقع پر پہنچے۔ 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS