بنگال انتخابات: پانچویں مرحلے کی 45 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

0
Image:hindustantimes.com

کولکاتا: (یو این آئی)مغربی بنگال میں ہفتے کی صبح سخت حفاظتی انتظام کے دوران اسمبلی انتخابات کے اہم پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ریاستی اسمبلی کی 294 میں سے 45 نشستوں کے لئے پولنگ آج صبح 7 بجے سے شام 6:30 بجے تک ہوگی ، جس میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان ای وی ایم سے 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اس مرحلے میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کارکردگی کو اہم سمجھا جارہا ہے ، جس سے طے ہوگا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی آئندہ 2 مئی کو مسلسل تیسری مدت کے لئے وزیر اعلی کی حیثیت سے بنگال واپس آئیں گی یا نہیں۔
ریاست میں پانچویں مرحلے میں چھ اضلاع اور 45 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ جن اضلاع میں پولنگ جاری ہے وہ ہیں شمالی پرگنہ پارٹ۔1 ، دارجلنگ ، کلیمپونگ ، مشرقی وردھمان پارٹ ۔1 اور جلپائی گڑی۔ ریاست میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں ، ووٹر 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ، ان میں 39 خواتین امیدوار ہیں۔ ووٹنگ میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، ان میں سے 55.80 لاکھ خواتین اور 234 تیسرے زمرے کے لوگ ہیں ، باقی مرد ووٹر ہیں۔ پولنگ کے لئے 15789 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
بنگال میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ آزاد ، پرامن اور منصفانہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں اور مرکزی اور ریاستی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کی گئیں۔ اس مرحلے میں پچھلے مرحلے کی نسبت زیادہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے چوتھے مرحلے میں 44 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 789 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS