سنیچر کو آرہا ہے بابری مسجد تنازعہ پر فیصلہ،حفاظتی انتظامات سخت

0

نئی دہلی: ایودھیا بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ معاملے میں سپریم کورٹ کل یعنی سنیچر کو اپنے فیصلے کا اعلان کرنے والا ہے۔
یہ حساس معاملہ گزشتہ27برسوں سے التوا میں ہے اور موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
فیصلے کے پیش نظر ملک کی تمام ریاستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، خصوصاً اتر پردیش میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
فیصلے سے قبل چیف جسٹس آف انڈیا نے بھی یوپی کے چیف سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات چاق وچوبند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ناخوشگوار واقعات کے مدنظر اجودھیا میں باہری داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کی مدد کے لئے اتر پردیش میں نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں (ہر ایک میں 100 کے قریب اہلکار) کو بھی حفاظت پر مامور کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے تمام وزرا سے بھی کہا کہ وہ ایودھیا فیصلے سے متعلق غیر ضروری بیانات دینے سے باز رہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS