ناول ”مرگ انبوہ“کا 8نومبر کواجرا

0

معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ’تاج ادب جزیرہ‘کے صدر ناصر عزیز ایڈووکیٹ نے اطلاع دی ہے،تاج ادب جزیرہ کے زیر اہتمام مشہور و معتبر ناول نگار اور دانشور جناب مشرف عالم ذوقی کے تازہ ترین ناول مرگِ انبوہ کے اجرا کی تقریب سینئر سٹیزن ہال تاج انکلیو گیتا کالونی دہلی میں بروز جمعہ 8 نومبر 2019 شام 5.30 بجے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں دہلی کی معروف علمی اور ادبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

پروفیسر خواجہ اکرام فاروقی مجلس کی صدارت فرمائیں گے جبکہ پروفیسر انور پاشا مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر ابن کنول،پروفےسر شہزاد انجم، خلیل الرحمان ایڈووکیٹ، نعمان شوق، خورشید اکرم، ابرار رحمانی، سہیل انجم،پروفےسر کوثر مظہری،پروفےسر ابو بکر عباد، معصوم مرادآبادی، حقانی القاسمی مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS