مہاراشٹر میں فلور ٹیسٹ کے لئے کون ہوں گے اسپیکر

    0

    سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو کل ایک فلور ٹیسٹ لینے کا حکم دیا ہے، جو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔اس ٹیسٹ کے لئے ایک عارضی اسپیکر کو منتخب کیا جائے گا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو فوری طور پر عارضی اسپیکر مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    اب اسپیکر کون ہوگا یہ موضع اہم ہے۔

    کنونشن کے ذریعہ ، اسمبلی کے سینئر ممبر اسمبلی کو عارضی اسپیکر کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے لیکن انحرافات بھی ہیں۔
    شیوسینا-این سی پی  کانگریس اتحاد نے گورنر کو خط لکھتے ہوئے کنونشن کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔
     نو منتخب اسمبلی میں کانگریس کے بالا صاحب تھوراٹ

     کانگریس کے بالاصاحب تھوراٹ ، سب سے سینئر ہیں۔ دوسرے افراد جو اہل ہیں ان میں ،نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، این جی پی کےجیئنت پاٹل اور دلیپ والسے پاٹل ، بی جے پی کے کالی داس کولمبکر اور ببن راؤ اور کانگریس کے ایم ایل اے کے سی پادوی شامل ہیں۔
    ذرائع کے مطابق اسمبلی  کے سیکریٹری نے پہلے ہی ایوان کے تین سینئر  ممبران  بالاصاحب تھوراٹ ، کے سی پادوی اور کالی داس کولمبکر کے نام پہلے ہی جمع کروا دیئے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS