آسام :بی جے پی-اے جی پی اتحاد کی جیت

0

گوہاٹی (یو این آئی) : آسام میں گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی حلیف آسام گنا پریشد (اے جی پی) نے 58سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ریاست کی دوسری سب سے بڑی پارٹی کانگریس کاپوری طرح صفایا ہوگیا۔الیکشن حکام نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق، بی جے پی اور اے جی پی کو بالترتیب 52اور 6وارڈوں میں جیت حاصل ہوئی ہے ۔جی ایم سی کی کل 60وارڈوں میں سے 57میں جمعہ کو انتخابات ہوئے ، جس میں بی جے پی اور اے جی پی نے بالترتیب 49اور چھ وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے تین سیٹیں پہلے ہی بلا مقابلہ اپنے قبضے میں کرلی تھیں۔آسوم جاتیہ پریشد (اے جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ وہاں کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS