بلاول کی وزیر خارجہ کے طو رپر حلف برداری ایک دو دن میں

0

اسلام آباد/ لندن، (پی ٹی آئی) : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت والی سرکار میں سبھی معاون پارٹیوں کے متفق نہیں ہونے کی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری اگلے ایک یا دو دن میں وزیر خارجہ کے طور پر حلف لیں گے۔ بھٹو-زرداری کنبہ کے 33 سالہ رکن بلاول وزیر خارجہ کے باوقار عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کو حلف نہیں لیا ،جس سے ان کے نئی سرکار میں شامل ہونے کے خواہشمند نہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ پی پی پی کے لیڈر اور کشمیر امور و گلگت-بلتستان پر وزیراعظم کے صلاح کار قمر زماں کائرہ نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت میں تصدیق کی کہ بلاول ایک یا دو دن میں وزیر خارجہ کے طور پر حلف لیں گے۔ وزیر خارجہ کے طور پر حلف لینے سے خود کو الگ رکھنے کے ایک دن بعد، بلاول لندن گئے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ -نواز کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان پاکستان میں ’مجموعی سیاسی صورتحال‘پر بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نے سیاسی اور قومی مفاد سے متعلق موضوعات پر مل کر کام کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے پہلے یقین دلایا تھا کہ پی پی پی کے صدر پاکستان واپسی کے بعد حلف لیں گے۔ جیو کی خبر کے مطابق کائرہ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بلاول پی ایم ایل-این سپریمو کے ساتھ سیاسی امور پر صلاح و مشورہ کرنے کےلئے 2 میٹنگیں کرنے کے بعد پاکستان کےلئے روانہ ہو گئے۔ پی پی پی وزیراعظم شہباز شریف کی موجودہ اتحادی حکومت میں دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے، جسے 11 اپریل کو قائم کیا گیا تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق ’نواز شریف اور بلاول برسراقتدار اتحاد کے 2اہم فریق ہیں اور انہوں نے ’جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی برتری کےلئے آئینی جیت‘ کے بعد آگے کے طریقوں پر غور کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران ونوں لیڈر اس بات پر متفق تھے ہوئے کہ انہوں نے جب بھی ساتھ کام کیا ہے تو انہوں نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مضبوطی سے اس بات کو مانا گیا کہ پاکستان کے لوگوں کو پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) سرکار کی تباہ کن اقتصادی بد نظمی اور غیر معمولی نا اہلیت سے بہت نقصان ہوا ہے اور ان سبھی پر توجہ دینے اور اصلاح کی ضرورت ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS