آسام : افسپا میں 6 ماہ کی توسیع

0
https://northeastindia24.com/

گواہاٹی:حکومت آسام نے ریاست میں متنازع آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا) میں ایک بار پھر6 ماہ کی توسیع کردی۔ افسپا کی توسیع کا اطلاق 28 فروری سے ہوگا۔ افسپا کے تحت سیکورٹی فورسز کو چھاپے مارنے، آپریشن کرنے، گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے یا کسی بھی علاقے میں کسی بھی شخص کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ پچھلے6 مہینوں کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، ریاستی سرکار نے 28 فروری 2022 سے اگلے 6 ماہ کیلئے پوری ریاست کو پرآشوب علاقہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ آسام میں نومبر 1990 میں افسپا لاگو کیا گیا تھا، تب سے مسلسل اس کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS