ایئر انڈیا کا سی ای او بننے کی تجویز ٹھکرائی

0

نئی دہلی: ترکی کے شہری الکر آئسی نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ٹاٹا گروپ کی کمپنی ایئر انڈیا کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائرکٹر بننے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ آئسی نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا کے کچھ طبقوں کے ذریعہ ان کی تقرری کو غیر مطلوبہ طریقے سے غلط رنگ دیا گیا، جس کے سبب انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ انہیں ترکی کے صدر طیب اردگان کا قریبی مانا جاتا ہے جو پاکستان کے معاون ہیں۔ ’ٹاٹا سنس‘نے 14 فروری کو ’ترکی ایئر لائنس‘کے سابق سربراہ الکر آئسی کو اپنی ہوابازی کمپنی ایئر انڈیا کا سی ای او اور مینیجنگ ڈائرکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئسی نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں اعلان کے بعد سے ہندوستانی میڈیا کے کچھ طبقات میں میری تقرری کو غیر مطلوبہ رنگ دینے کی کوشش والی خبروں کو دھیان سے دیکھ رہا تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے لیے کنبہ کی خوشی اور بھلائی سب سے اوپر ہے۔ اس عہدہ کو قبول کرنا میرے لیے ممکن یا لائق احترام فیصلہ نہیں ہوگا۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS