جکارتہ (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے بدھ کو ہیرو ایشیا کپ کے کانسے کے تمغے کے میچ میں جاپان کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے جی بی کے ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے راج کمار پال کے گول کی بدولت جاپان کو شکست دی۔راجکمار نے پہلے کوارٹر میں ہی میچ کا واحد گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی تھی۔ اس کے علاوہ جاپان کو سات اور ہندوستان کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن کوئی بھی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ ہندوستان 11 بار مخالف ٹیم کے دائرے کو توڑنے میں کامیاب ہوا جبکہ جاپان 10 بار۔ میچ کے آخری لمحات میں ہندوستان نے صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود اپنا دوسرا ایشیا کپ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ایشیا کپ کے فائنل میں کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.