پروٹیز بولرکھومالو انگلینڈ میں جھگڑے کے دوران شدید زخمی

0

برسٹل(ایجنسیاں) : جنوبی افریقی کرکٹر مونڈلی کھومالو انگلینڈ میں جھگڑے کے دوران سر پر پڑنے والی چوٹ کے باعث کومے میں چلے گئے۔مونڈلی کھومالو کی حالت انتہائی تشویشناک اور آخری اطلاعات تک 2 آپریشن بھی ہوچکے تھے، انڈر 19 لیول پر پروٹیز کی نمائندگی کرنے والے کھومالو اپنے پہلے پروفیشنل غیرملکی ٹور پر تھے جہاں انگلینڈ میں وہ نارتھ پیتھرٹن کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے۔برج واٹر پر ایک شراب خانے میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فتح کا جشن منانے گئے جہاں پر باہر جھگڑے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی، اس واقعے میں ملوث ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کھومالو کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS