گہلوت نے زرعی بلوں کے خلاف گورنر کو میمورنڈم سونپا

0

جے پور:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بلوں کے خلاف گورنر کلراج مشرا کو ریاستی کانگریس کی جانب سے آج یہاں ایک میمورنڈم سونپا ۔
 گہلوت کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی صدراوروزیرتعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی تھے ۔ دونوں دوپہر میں راج بھون پہنچ کر زرعی بلوں کے خلاف صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام سے ایک میمورنڈم گورنرکو سونپا ۔ ان بلوں کے خلاف گزشتہ 24 ستمبرسےہوئے کانگریس کے پندرہ روزہ احتجاج کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر مسٹر ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس کی  جانب سے ریاستی کانگریس کے دفتر سےراج بھون تک پیدل مارچ کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی  وبا کورونا کی وجہ سے جے پور میں حکم  ڈوٹاسرا نے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں یہ  میمورنڈم سونپا ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS