کشی نگر:وزیر اعظم رہائشی اسکیم سے 44ہزار نام غائب

0

کشی نگر:اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں آواس پلس ایپ پر جن 94ہزار لوگوں کی تفصیلات وزیر اعظم رہائش اسکیم کے لئے بھیجی گئی تھیں ان میں سے تقریبا 44ہزار ام اچانک غائب ہوگئے ہیں۔
ان غائب ناموں کی تلاش کے لئے محکمہ کے ضلع سطح و ریاستی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔رکن پارلیمنٹ وجے کمار دوبے نے اس پورے معاملے سے مرکزی  وزیر برائے دیہی فروغ  کو آگاہ کرتے ہوئے غائب ناموں کی فہرست واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں 'اواس یوجنا'کے لئے جو فہرست بنی تھی۔ اس بنیاد پر 2018 تک لوگوں کو مکانات دئیے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد بھی بڑی تعداد میں لوگ گھر نہ ملنے کی شکایت کرتے ہوئے ہر دن افسروں وعوامی نمائندوں سے مکان نہ بننے کی شکایت کررہے تھے۔معاملہ مرکزی حکومت تک پہنچا تو گذشتہ سال محروم لوگوں کے انتخاب کے لئے موبائل ایپ آواس پلس کا استعمال کیا گیا۔ جی پی ایس تکنیک والے اس ایپ کے ذریعہ گرام پنچایت سکریٹریز کو اپنے گاؤں کے آواس سے محروم اسے کنبے جو جھونپڑی میں گذر بسر کررہے ہیں۔ ان کی موقع سے حقیقی تصویر ایپ پر اپلوڈ کرنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جی پی ایس میپنگ کی وجہ سے یہ ایپ حقیقی مستحقین کا ڈاٹا لےرہا تھا۔ محکمہ گرام وکاس کے  پروجکٹر ڈائرکٹر سنجے کمار پانڈے کے مطابق ایسے ایپ کے ذریعہ کشی نگر ضلع سے 94154لوگوں کا ڈاٹا نیشنل پورٹل کو بھیجا گیا تھا۔ تقریبا تین مہینے پہلے ان سبھی مستحقین کا آدھار کارڈ نمبر و رضا مندی سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا تھا ۔ اسے اپلوڈ کرنے کے بعد پورٹل پر صرف 49712 نام ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ اب اگلے پروجکٹ کے لئے انہیں 49712 ناموں کی بنیاد پر کاروائی چل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS