راہل  نے زراعت سے متعلق بل کے سلسلے میں حکومت کو پھرہدف تنقید بنایا

0

نئی دہلی: کانگریس  کے سابق صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس زراعت سے متعلق بل کے سلسلے میں مودی  حکومت کو  پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون لا کر کسانوں کے لئے موت کا  فرمان جاری کیا گیا  ہے۔
 راہل گاندھی  نے پیرکو ٹوئٹ کیا  کہ’’زراعت سے متعلق قانون  ہمارے کسانوں کے لئے  موت کا فرمان ہے۔ ان کی آواز پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر دونوں جگہ دبائی گئی۔ یہ ثبوت ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت  ختم ہوگئی ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی  انہوں نے اخبار میں شائع  ایک  خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا  گیا ہے کہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین  کہتے ہیں  کہ بل کو پاس کرتے وقت جب ووٹ اسپلیٹ کا مطالبہ کیا گیا تو اپوزیشن اپنی سیٹوں پرنہیں تھے لیکن راجیہ سبھا ٹی وی  کی تصویریں کچھ اوردکھارہی ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS